بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

لاہور ہائیکورٹ نے جمعے اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

13 جون, 2026 14:24

لاہور ہائیکورٹ نے صوبے کی عدلیہ میں جمعے اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، جس کے بعد اب دونوں دن پرانی روٹین کے مطابق کام ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 13 مارچ کو جاری کیا گیا جمعے اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطان محمد گولڈن کو کوئٹہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس مل گئے

نئے فیصلے کے بعد اب ہائیکورٹ اور تمام ضلعی عدالتوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز معمول کے مطابق کام ہوگا۔ عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں پرانی روٹین کے مطابق ہی تمام کیسوں کی سماعت کی جائے گی اور عدلیہ کے دفاتر کا عملہ بھی جمعے اور ہفتے کے روز دفاتر میں موجود رہ کر کام کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی بچت پالیسی کے تحت 11 مارچ کو عدلیہ میں جمعے اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔