بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

سلطان محمد گولڈن کو کوئٹہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس مل گئے

13 جون, 2026 14:18

سلطان محمد گولڈن کو کوئٹہ میں گزشتہ سال قائم کئے گئے 2 عالمی ریکارڈز کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز سرٹیفکیٹس موصول ہو گئے۔

کوئٹہ میں نامور پاکستانی ڈرائیور سلطان محمد گولڈن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے باقاعدہ سرٹیفکیٹس دے دیئے گئے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹس انہیں صوبائی مشیر کھیل مینا مجید اور سیکریٹری کھیل درا بلوچ نے ایک تقریب کے دوران دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب روپے کی رقم مختص

سلطان گولڈن نے گزشتہ سال کوئٹہ میں طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کرنے کے دو انتہائی مشکل چیلنجز کامیابی سے مکمل کر کے یہ عالمی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلطان گولڈن نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کے نام ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید دو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سلطان محمد گولڈن نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے گولڈن عمر فاروق بھی مستقبل میں ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔