سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا فعال دہشت گرد گرفتار

سیکورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک انتہائی خطرناک اور فعال دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی اور وفاقی حساس ادارے نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک فعال رکن کو گرفتار کیا ہے۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے افغانستان میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اور وہ وہاں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے لڑی جانے والی مختلف جنگوں میں بھی شریک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مظفرآباد میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائی؛ پانچ مشتبہ افراد گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم جدید ڈرون ٹیکنالوجی چلانے اور بارودی مواد کا استعمال کرنے کا ماہر ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام بارودی مواد، ایک خودکش جیکٹ اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملزم کے نیٹ ورک اور اس کے تمام سہولت کاروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے جدید آلات اور ڈرونز کی خریداری کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










