منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

امریکہ ایران معاہدہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعاون سے ہوا، جو 78 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ہے، خواجہ آصف

15 جون, 2026 14:45

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو 78 سال میں اتنا بڑا عالمی اعزاز کبھی نہیں ملا، ملک نے سفارتی محاذ پر تحمل اور دانشمندی سے جنگ جیت کر اپنا وقار بڑھایا ہے۔

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنیوا امن معاہدے کی صورت میں جتنا بڑا عالمی اعزاز ملا ہے، اس کی مثال پچھلے 78 سال کی ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی تحمل اور دانشمندی کے ساتھ اپنا سفارتی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت دنیا بھر میں ملک کے وقار اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدہ خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد بنے گا، صدر زرداری

خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے اس امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے باہمی تعاون و اشتراک سے ہی یہ انتہائی مشکل مرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔ آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔

انہوں نے سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی اس کامیابی پر اپنے ایرانی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ بہترین اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ وہ دن اب دور نہیں جب فلسطین کا مسئلہ بھی مکمل حل ہو جائے گا اور غزہ کے مظلوم عوام کو بھی ان کا جائز حق ملے گا۔

انہوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امن کے لیے سفارتی محاذ پر ایک بڑی جنگ لڑی ہے، جبکہ ایک سال پہلے ہم نے میدان میں بھی ایک اور جنگ لڑی تھی، جس میں اللہ نے ہماری افواج کو فتح بخشی اور انہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔

دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ جنگ ہم سب کی ہے اور اگر پوری قوم اس کے خلاف متحد ہو جائے تو یہ جنگ آسانی سے جیتی جا سکتی ہے کیونکہ یہ 25 کروڑ عوام کی بقا کی جنگ ہے۔ انہوں نے اس امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر امریکی قیادت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔