پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

امریکہ ایران معاہدہ خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد بنے گا، صدر زرداری

15 جون, 2026 11:59

صدر مملکت نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور دنیا میں پائیدار امن و خوشحالی کی بنیاد قرار دیا ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ یہ اہم پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان ایک حتمی اور جامع معاہدے کی راہ ہموار کرے گی، جس سے پورے خطے میں مستقل اور پائیدار امن کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدہ عالمی مارکیٹ اور معیشت کو نئی زندگی دے گا، اسحاق ڈار

صدر آصف علی زرداری نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس انتہائی مشکل اور کشیدہ دور کے دوران ہمیشہ بات چیت، مذاکرات اور سفارت کاری کی کھل کر حمایت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشرفت باہمی احترام اور تعمیری رابطوں کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل اور کثیر الجہتی کو مضبوط کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ مخلصانہ کوششیں خطے اور پوری دنیا کے لیے عظیم تر امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔