پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

امریکہ ایران معاہدہ عالمی مارکیٹ اور معیشت کو نئی زندگی دے گا، اسحاق ڈار

15 جون, 2026 11:49

اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی امن مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک کی معیشت کے لیے استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اہم کامیابی مسلسل سفارتی کوششوں اور جنگ کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے کے دوست ممالک کے مشترکہ عزم کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے عالمی برادری کو ایک مثبت پیغام ملا ہے، جس سے عالمی مارکیٹوں اور دنیا بھر کی معیشت کو بڑا استحکام ملے گا، بالخصوص ان ترقی پذیر ممالک کو فائدہ ہوگا، جو علاقائی عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کا امریکہ ایران معاہدے کا خیر مقدم، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس پورے عرصے میں پاکستان تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا اور ہمیشہ تحمل اور تعمیری بات چیت کی وکالت کی، کیونکہ سفارت کاری ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

انہوں نے پاکستان پر اعتماد کرنے کے لیے امریکی اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی باقاعدہ دستخط کی تقریب کا منتظر ہے اور بقیہ مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔