منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک

16 جون, 2026 13:01

اٹک کے سرحدی علاقے میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائی کی گئی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خطرناک دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ایک دستی بم، 2 ایس ایم جی رائفلز، 3 گولیاں اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ دہشت گرد پنجاب کے مختلف شہروں اور اہم مقامات پر بڑے حملے کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے اٹک کے سرحدی حصوں میں مزید سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔