کراچی میں خواتین کی بس کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے راشد منہاس روڈ پر خواتین کی پنک بس کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو جوہر آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کو کراچی کے مصروف ترین راشد منہاس روڈ پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کے سامنے کھڑے ہو کر انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو سامنے آتے ہی پولیس حکام نے فوری ایکشن لیا اور جوہر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 451 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اس گھناؤنے فعل کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق معاشرے میں اس قسم کی بدتمیزی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









