کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، خودکش بمبار گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحریکِ طالبان پاکستان کے خودکش بمبار سلمان کو گرفتار کر لیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے ایک بڑی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے مولوی مخلص گروپ کے ایک اہم اور تربیت یافتہ خودکش دہشت گرد سلمان عرف ابو ہریرہ کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک تیار خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم انتہائی مطلوب دہشت گرد زعفران کا قریبی ساتھی رہا ہے، جو سائٹ اے کے علاقے میں غیر ملکی باشندوں پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھا اور بعد میں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں خواتین کی بس کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
زعفران کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں موجود استشہادی فورس کے امیر مولوی مخلص یار نے ملزم سلمان اور دیگر دہشت گردوں کو کراچی میں بڑی خودکش کارروائی کے لیے بھیجا تھا۔
ملزم افغانستان سے خودکش حملوں کی کمانڈو ٹریننگ حاصل کر چکا ہے اور اس کا ایک ساتھی 2025 میں کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری پر اور دوسرا ساتھی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں میں مارا جا چکا ہے۔
پولیس نے شیر زمان، محمد شعیب اور اظہار الحق سمیت مفرور ملزم ادریس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









