کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سہولت کار پر جرم ثابت، 14 سال قید کی سزا

عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سہولت کار ساجد احمد کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید 7 سال قید کی سزا سنادی۔
تربت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے اہم سہولت کار ساجد احمد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے کچھ عرصہ قبل پنجگور میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران اس دہشت گرد سہولت کار کو بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بی ایل اے کی دہشت گردی اب عالمی تجارت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی، ٹی آر ٹی
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ساجد احمد فتنہ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے معصوم طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اور انہیں ریاست کے خلاف اکسانے کے کاموں میں ملوث رہا ہے۔
اس کے علاوہ ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس کے ساتھ براہ راست روابط بھی ثابت ہوئے ہیں اور اسے بلوچستان میں خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے تمام شواہد اور جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 14 سال قید اور بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس اہم عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے خطرناک گٹھ جوڑ سے متعلق نئے اور سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










