افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن ‘غضب للحق’ کی عالمی سطح پر پذیرائی

افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس اور فتنہ الخوارج کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کے فوجی آپریشن ‘غضب للحق’ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کی عسکری تنصیبات کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن ‘غضب للحق’ کی کامیابیوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
معروف امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستان کی بہترین آپریشنل عسکری حکمت عملی کی کھل کر تعریف کی ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف پاکستان کی مہم اب ایک نئے اور انتہائی مؤثر مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قابض طالبان رجیم کے حالیہ آمرانہ اقدامات کو افغانستان کے سرکاری قوانین کا درجہ دینا ناقابل قبول قرار
گزشتہ چند مہینوں کے دوران پاکستان نے نہ صرف دہشت گرد نیٹ ورکس بلکہ ان کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
اس آپریشن کا بنیادی مقصد پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کرنا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں، اور افغان طالبان کے کمانڈر ملا محمد زئی اخوند قندھار میں فتنہ الخوارج کے تربیتی امور اور لاجسٹکس کی نگرانی بھی کر چکے ہیں۔
اس آپریشن غضب للحق کے شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو اس ملکی عسکری حکمت عملی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









