صدر اور وزیر اعظم کا وینزویلا زلزلے پر اظہار افسوس

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے متاثرہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت اور وہاں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وینزویلا میں دو تباہ کن زلزلے، کئی عمارتیں گر گئیں، 5 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی وینزویلا کے زلزلوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت، عوام اور بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس مشکل اور کٹھن وقت میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









