مریدکے میں گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آنے والا ڈرون مشتبہ پیکٹ سمیت گر گیا

مریدکے میں ایک گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آنے والا 3 فٹ کا مشتبہ ڈرون گرنے سے علاقے میں تشویش پھیل گئی ہے۔
مریدکے کے نواحی علاقے نارنگ کے محلہ رفیق آباد میں اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب ایک گھر کی چھت پر نامعلوم مقام سے آنے والا کالے رنگ کا ڈرون اچانک گر گیا۔
پولیس کے مطابق گرنے والے ڈرون کا سائز تقریباً 3 فٹ ہے اور اس کے ساتھ پیلی ٹیپ میں لپٹا ہوا 15 کلو گرام وزنی ایک مشتبہ اور پراسرار پیکٹ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 خارجی ہلاک، ایک گرفتار، 3 بہادر اہلکار بھی شہید
اس پیکٹ کے ساتھ مختلف رنگوں کی ریفلیکٹو لائٹس بھی لگی ہوئی ہیں، جو چمک رہی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی اداروں کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ڈرون اور مشتبہ پیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا جا سکے اور سیکیورٹی خطرات کا پتا لگایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








