اتوار، 28-جون،2026
اتوار 1448/01/13هـ (28-06-2026م)

آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال مسترد کر دی، تمام کاروباری مراکز کھل گئے

28 جون, 2026 15:24

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں اور تاجروں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کو مسترد کر کے بیرونی ایما پر امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

آزاد جموں و کشمیر کے غیور شہریوں اور کاروباری طبقے نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام انتشاری اور مکروہ عزائم کو بلکل ناکام بنا دیا ہے۔

عوام نے بیرونی اشاروں پر کام کرنے والی اس کالعدم کمیٹی کی جانب سے ریاست کے امن و امان کو خراب کرنے کے تمام ہتھکنڈوں اور احتجاج کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے بی بی سی اردو کی آزاد کشمیر سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں معمولاتِ زندگی روانہ دواں ہیں اور کہیں بھی کسی قسم کا کوئی تعطل دیکھنے میں نہیں آیا۔

سرکاری حکام کے مطابق مظفرآباد، میرپور، بھمبر، کوٹلی اور نیلم سمیت ریاست کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں تمام مارکیٹس، دکانیں اور بڑے کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں اور تمام تجارتی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر کے تمام طبقات کی طرح کاروباری برادری اور ٹرانسپورٹرز نے بھی کالعدم کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہی ہے اور سماجی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

آزاد کشمیر کے عوام نے اس احتجاج کو مسترد کر کے خود کو پرامن اور باشعور شہری ثابت کرنے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔