صدر اور وزیر اعظم کا رینجرز کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی پراکسی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے تین شہید جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے رینجرز کیمپ پر بزدلانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے 3 رینجرز جوانوں کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 خارجی ہلاک، ایک گرفتار، 3 بہادر اہلکار بھی شہید
دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے رینجرز جوانوں کی بہادری اور فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور حکومت دہشت گردی کے ہر فتنے کا خاتمہ کرے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رینجرز کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 سپوتوں کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں نے 3 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے دشمن کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دیئے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








