پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

بلاول بھٹو زرداری کا شہید رہبر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے دورہ تہران فائنل

29 جون, 2026 15:18

بلاول بھٹو زرداری کا دورۂ تہران کا شیڈول فائنل کر دیا گیا، جہاں وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ تہران کا شیڈول حتمی طور پر فائنل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایران کے شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

وہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ان کے سرکاری وفد کے ہمراہ ایران کا یہ اہم دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نئے ایرانی صدر سمیت دیگر اعلیٰ ترین سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور رہبرِ اعلیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، کراچی حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر ڈیمارش جاری

بلاول بھٹو زرداری کے اس اچانک دورۂ تہران کے باعث جولائی کے پہلے ہفتے کے لیے طے شدہ ان کی تمام سیاسی و تنظیمی مصروفیات کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کا دورۂ گلگت بلتستان اب دورۂ تہران سے واپسی کے بعد ہو گا۔ ان کے دورۂ ایران کی وجہ سے گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سمیت دیگر اہم سیاسی تقاریب کو کچھ وقت کے لیے تاخیر کا شکار ہونا پڑا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری ایران سے اپنی واپسی مکمل کرنے کے فوری بعد گلگت بلتستان کے طے شدہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔