شہید افسر کی باہمت اہلیہ نے پاک بحریہ میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کر لیا

پاک بحریہ کے شہید لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان نیوی میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کر کے کمانڈنٹ گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاک بحریہ کے شہید افسر کی باہمت اہلیہ الویرا حمزہ نے اپنے شوہر کی شہادت کے غم کو عزم و حوصلے میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان نیوی میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کر لیا ہے۔
لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی حوصلہ مند اہلیہ الویرا حمزہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمانڈنٹ گولڈ میڈل جیتا ہے اور اب انہوں نے پاک بحریہ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جوائن کر لیا ہے۔
اپنے اعزاز کے موقع پر بات کرتے ہوئے الویرا حمزہ کا کہنا تھا کہ میرے شہید شوہر لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی شہادت سے میرے اندر بھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، جماعت الاحرار کے کمانڈر سمیت 29 دہشت گرد ہلاک
الویرا حمزہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے جس یونیفارم میں اپنے شوہر کو دیکھا تھا، آج اس جیسا یونیفارم پہن کر اسی مقام پر کھڑی ہونا ان کے اور ان کی بیٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، پاکستان نیول اکیڈمی میں ان کا وقت بہت اچھا گزرا۔ انہوں نے پاکستان کی ہر ایک لڑکی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایک بیٹی کے ہوتے ہوئے اتنی ہمت کر سکتی ہیں تو باقی لڑکیاں بھی فورسز میں آئیں اور ملک کی خدمت کریں۔
لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی اہلیہ کا پاک بحریہ میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کرنا تمام پاکستانی خواتین کے لیے ایک روشن اور باہمت مثال ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









