پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

وزارت داخلہ کا غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری کا حکم، 10 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر

29 جون, 2026 09:07

وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور ملک بدری کے لیے 10 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ نے پاکستان بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فوری گرفتاریوں کا حکم دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے یا گرفتاری کے لیے 10 جولائی کی آخری تاریخ یعنی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ 10 جولائی کے بعد ملک بھر میں موجود تمام باشندوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی رینجرز کیمپ حملے میں گرفتار افغان دہشت گرد کا اعترافی بیان جاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وزارت داخلہ نے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، صوبوں کے آئی جیز اور اسلام آباد انتظامیہ کو سختی سے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید برآں، حکومت نے اس کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے اور 11 جولائی سے غیر قانونی افغانیوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، تاکہ اس عمل میں کوئی سستی نہ برتی جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔