آزاد کشمیر کی تاجر برادری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی

آزاد جموں و کشمیر کی تاجر برادری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تمام کاروبار معمول کے مطابق کھلے رکھے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کی تاجر برادری نے کالعدم انتشاری کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ریاست دشمن عناصر کو ایک دوٹوک اور واضح پیغام دیا ہے۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملک کا دشمن معرکہ حق کی ہزیمت کا بدلہ لینے کے لیے مختلف گندے حربے آزما رہا ہے اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حالیہ انتشار بھی اسی دشمن کی سازش کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال مسترد کر دی، تمام کاروباری مراکز کھل گئے
انہوں نے واضح کیا کہ چند شرپسندوں کی مذموم کوششوں کے باوجود آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام اپنی ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
تاجروں کے مطابق، انہوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اپنے تمام کاروبار اور دکانیں کھلی رکھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس انتشاری کمیٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی، جو کہ ریاست کے امن کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا، تاہم عوام اور تاجروں نے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










