اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

ڈیرہ بگٹی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹے اور دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

05 جولائی, 2026 12:56

ڈیرہ بگٹی میں رشتے داروں کے درمیان لین دین اور پرانی رنجش کے باعث ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے اور دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں ایک ہی خاندان کے افراد کے درمیان خونی تصادم ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رشتے داروں کے درمیان لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک فائرنگ کی شکل اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

فائرنگ کے اس واقعے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ پورا واقعہ پرانی رنجش اور مالی لین دین کا شاخسانہ ہے۔

ڈیرہ بگٹی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک جانب سے باپ اور بیٹا شامل ہیں جبکہ دوسری جانب سے گولیوں کا نشانہ بننے والے دونوں سگے بھائی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔