منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

ملک بھر میں کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 27 واں یوم شہادت منایا گیا

07 جولائی, 2026 12:15

کارگل جنگ کے عظیم ہیرو اور پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 27 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 27 واں یوم شہادت منایا گیا ہے۔

حوالدار لالک جان شہید کا تعلق پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ سے تھا۔ مئی 1999 میں کارگل جنگ کے دوران انہوں نے اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔

انہوں نے مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ نہ صرف قادر پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اسے بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

12 جون 1999 کو انہوں نے دشمن پر ایسا زبردست حملہ کیا کہ دشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔ 7 جولائی کو دشمن نے قادر پوسٹ پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی اور رات کی تاریکی میں تینوں اطراف سے حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عسکری قیادت کامیجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

اس حملے میں حوالدار لالک جان شدید زخمی ہوئے لیکن کمپنی کمانڈر کے کہنے کے باوجود پوسٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور زخمی حالت میں بھی دشمن کے بنکر کو بارود سمیت تباہ کر دیا، جس سے درجنوں دشمن فوجی ہلاک ہو گئے، اور اسی دوران وہ جام شہادت نوش کر گئے۔

دشمن نے بھی ان کی اس بہادری کا اعتراف ان الفاظ میں کیا کہ کسی بھی سپاہی نے پوسٹ نہ چھوڑی اور یہ جنگ آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑی گئی۔

حوالدار لالک جان شہید کے بیٹے طارق لالک جان نے اس موقع پر کہا کہ ہم وہ قوم ہیں، جس کے لیے ملک کا دفاع کرتے ہوئے جان دینا باعث فخر ہے، شہادت ہمارا ایمان ہے اور جب تک پاک فوج کے جوان سرحدوں پر ہیں، ملک پر کوئی آنچ نہیں آ سکتی۔

شہید کے بھائی گسمبر خان نے کہا کہ انہیں سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا اور پاک فوج اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

شہید کے دوست زراور خان نے بتایا کہ لالک جان انتہائی بہادر، مخلص اور ہمیشہ آگے بڑھ کر لیڈ کرنے والے انسان تھے، ہمیں ان کے رتبہ شہادت پر فخر ہے۔

قادر پوسٹ آج بھی اپنے اس نڈر محافظ کی بے باکی، حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت پر نازاں ہے، جس پر انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔