جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

پنجاب کے مزید 5 اضلاع کے لیے الیکٹرک بس سروس کا آغاز

16 جولائی, 2026 14:37

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے عزم کے ساتھ 5 مزید اضلاع کے لیے بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید 5 اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لیے الیکٹرک بس سروس کا ڈیجیٹل آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ان اضلاع کے عوام اور اراکین اسمبلی کو اس جدید سفری سہولت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اگست کے آخر تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں فعال کرنے کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں اے آئی تعلیم متعارف کروانے کا فیصلہ

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید 1500 بسیں لائی جائیں گی، جس کے بعد یہ تعداد 3000 ہو جائے گی اور حکومت کا ارادہ 5 سال میں اس تعداد کو 5000 تک پہنچانے کا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں 10 مختلف روٹس پر 51 بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ جولائی کے آخر تک مزید 9 اضلاع میں 101 بسیں فعال ہو جائیں گی۔ مجموعی طور پر یہ 200 ارب روپے کی لاگت کا ایک بہت بڑا عوامی منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں پر روزانہ سفر کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور گرمی کے اس موسم میں ائیرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں عوام کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ اس سروس کے ذریعے طلبہ، خواتین اور بزرگ شہری مفت سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔