جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

اسلام آباد مفاہمت اب بھی برقرار ہے، پاکستان امن عمل سے پیچھے نہیں ہٹا، دفتر خارجہ

16 جولائی, 2026 15:17

دفترِ خارجہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان نے امن عمل سے ہاتھ نہیں اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اب بھی ایک جاری عمل ہے اور پاکستان نے ابھی اس سے ہاتھ نہیں اٹھائے، کیونکہ امن عمل کی کبھی موت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کے انتظامات کی ذمہ داری ایران کی ہے، ایرانی ترجمان

انہوں نے برگن سٹاخ بات چیت کو امن کے ایک بہترین ٹیمپلیٹ کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ تمام تنازعات کا حل بالآخر مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں قطر کے امیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے کشیدگی میں کمی اور فریقین کو ضبط و تحمل کی ترغیب دی ہے۔

سفارتی محاذ پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں قریبی مشاورت اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آبنائے ہرمز سے بین الاقوامی تجارت اور تیل کی بلا رکاوٹ فراہمی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔