جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کے انتظامات کی ذمہ داری ایران کی ہے، ایرانی ترجمان

09 جولائی, 2026 09:21

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کی قانونی ذمہ داری صرف ایران کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ معاہدے میں طے شدہ طریقے کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے تمام انتظامات سنبھالنے کی قانونی ذمہ داری ایران کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میرے خیال میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اب ختم ہو چکا، امریکی صدر ٹرمپ

انہوں نے وضاحت کی کہ اس معاہدے کی شق 5 میں آبنائے ہرمز کے اندر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری مکمل طور پر لکھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کا تحفظ ہر قیمت پر جاری رکھے گا۔

انہوں نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ امریکہ نے یکطرفہ جارحانہ حملوں کے ذریعے بین الاقوامی معاہدے کو پامال کیا ہے، حالانکہ یہ مفاہمتی یادداشت ایک واضح اور مربوط طریقہ کار کی بنیاد پر تیار کی گئی تھی، جس میں دونوں اطراف سے عہد کے بدلے عہد کا طریقہ طے کیا گیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔