کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس سے ملحقہ مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس کارروائی میں منشیات فروش انمول پنکی کا بھائی گرفتار
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی قریباً 15 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے مزید تصدیق کی ہے کہ اس زلزلے کا اصل مرکز کوئٹہ شہر سے قریباً 37 کلومیٹر دور شمال مشرق کی جانب تھا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوری بعد صوبے کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تمام سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











