جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

نورین نیازی نے این سی سی آئی اے کے نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے

20 جولائی, 2026 15:19

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کا اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

سائبر کرائم انکوائری میں طلبی کے نوٹس پر بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا تحریری مؤقف سامنے آ گیا ہے، جو انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے قومی ادارے این سی سی آئی اے کو جمع کرایا۔

تحریری جواب میں نورین نیازی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی سخت تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان قید تنہائی میں ہیں، جیل گارڈز انہیں سلام تک کا جواب نہیں دیتے، سلمان اکرم راجہ

انہوں نے این سی سی آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے اس نوٹس کی قانونی حیثیت پر ہی کئی اہم سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ادارے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے اندر الزامات کی نوعیت اور ان پر عائد ہونے والی قانونی شقیں واضح طور پر بیان ہی نہیں کی گئیں۔

نورین نیازی نے اپنے تحریری جواب میں این سی سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف کی جانے والی شکایت اور الزامات کی تمام ضروری تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ صورتحال واضح ہو سکے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نورین نیازی نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کیئے گئے اس جواب میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ وہ اس کیس میں اپنے تمام آئینی اور قانونی حقوق محفوظ رکھتی ہیں اور قانون کے مطابق ہی ہر فورم پر اپنا دفاع کریں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔