جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے پسِ پردہ کوششیں شروع کر دیں

20 جولائی, 2026 15:30

خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے ایک بار پھر پسِ پردہ سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا جا سکے۔

خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی و سیاسی کشیدگی کے معاملے پر پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کے لیے اپنی پسِ پردہ سفارتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام اس نازک صورتحال کو سنبھالنے کے لیے اپنے قریبی دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کوششوں کے تحت چین، قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے اعلیٰ حکام سے اہم روابط قائم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام تر سفارتی رابطوں کا بنیادی اور فوری مقصد اسلام آباد مفاہمت کے تحت ہونے والے عالمی معاہدے کو ہر صورت بچانا ہے تاکہ خطہ کسی بڑی تباہی سے محفوظ رہ سکے۔ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی اہم سفارتی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ایران آبنائے ہرمز کو دباؤ کیلئے استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری بوجھ بانٹے، مارکو روبیو

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بحران میں بطور ثالث پاکستان ایک بار پھر عرب اور خلیجی ممالک کے لیے غیر معمولی اور کلیدی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مسلسل روزانہ کی بنیاد پر اس تازہ ترین خطے کی صورتحال پر دوست ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، پاکستانی حکام کے امریکی محکمہ خارجہ، وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ یعنی سینیٹ کام کے ساتھ بھی براہِ راست رابطے موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی اس وقت پہلی ترجیح یہ ہے کہ دونوں طاقتوں کو ایک دوسرے پر مزید حملے کرنے سے فوری روکا جائے اور اس کے بعد تعطل کا شکار مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ بحال کروایا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔