جمعرات، 23-جولائی،2026
بدھ 1448/02/08هـ (22-07-2026م)

سعودی عرب، جرمنی اور اٹلی کے سفارتخانوں کا ڈیٹا ہیک کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

21 جولائی, 2026 15:27

این سی سی آئی اے لاہور نے مختلف ممالک کے سفارتخانوں کے نمبرز اور ڈیٹا ہیک کرنے والے گینگ اور ہیکنگ ایپ ٹائیکون ٹو ایف اے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب، جرمنی اور اٹلی سمیت مختلف ممالک کے سفارتخانوں کا ڈیٹا اور نمبرز ہیک کرنے والے 12 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ان ملزمان نے سفارتخانوں کے سرکاری نمبرز کو ہیک کر کے اپنے فونز پر ڈائیورٹ کیا ہوا تھا اور یہ گینگ سال 2019 سے مسلسل فعال تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار ملزمان نوجوانوں پر مشتمل ہیں، جنہوں نے مختلف غیر ملکی زبانوں کے ماہر افراد کو اپنے ساتھ ملا رکھا تھا اور سفارتخانوں سے مشابہت رکھتا جعلی ماحول بنا رکھا تھا تاکہ ویزا اپائنٹمنٹ اور ایکسٹینشن کے لیے آنے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے پاس سے متعدد ڈیجیٹل ثبوت، جعلی اپائنٹمنٹ لیٹرز، ویزوں کے خاکے، جعلی ویب سائٹس اور سنگاپور پولیس کی ایک وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ کارروائی مختلف سفارتخانوں کی جانب سے کی جانے والی شکایتوں کے بعد عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر روپوش ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سنگاپور حکومت کی شکایت پر ’ٹائیکون ٹو ایف اے‘ نامی ایک خطرناک ہیکنگ ایپلیکیشن کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، جو ٹیلی گرام کے ذریعے 96 ہزار بار فروخت کی گئی تھی۔ اس لنک پر کلک کرتے ہی شہریوں کا تمام موبائل ڈیٹا ہیک ہو جاتا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔