مظفرآباد کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کا نو تعمیر شدہ ’’کشمیری بیٹھک‘‘ کا تعلیمی دورہ

آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو خطے کی تاریخ، تحریکی جدوجہد اور ثقافت سے روشناس کرانے کے لیے مظفرآباد کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے نو تعمیر شدہ ’’کشمیری بیٹھک‘‘ کا دورہ کیا۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف اسکولوں سے تعلیمی دورے پر آئے ہوئے طلبا و طالبات کے وفد نے حال ہی میں تعمیر کی جانے والی ’’کشمیری بیٹھک‘‘ کا دورہ کیا۔
اس منفرد دورے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو تحریک آزادیِ کشمیر، خطے کی قدیم روایات اور تاریخ سے روشناس کرانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں کشمیری رکن پارلیمنٹ کا دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ
دورے کے دوران طلبہ کو کشمیری بیٹھک کی تمام گیلریز دکھائی گئیں، جہاں کشمیر کی قدیمی روایات کی عکاسی کی گئی ہے اور انہیں ڈوگرہ راج کے دوران الحاقِ پاکستان کو روکنے کے لیے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔
دورے کے اختتام پر طلبا و طالبات نے اپنے جذباتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معلوماتی دورے کی بدولت انہیں اپنے اسلاف کی لازوال تاریخ کو سمجھنے کا موقع ملا ہے اور ان کے دلوں میں وطن سے محبت کے جذبے کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔
طلبہ نے بتایا کہ کشمیری بیٹھک میں تاریخ کو انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں دکھایا گیا ہے اور ڈوگرہ راج کے مظالم کے ریکارڈ دیکھ کر ان پر آزادی کی حقیقی قدر و منزلت آشکار ہوئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










