بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی ختم کرکے انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے، عظمیٰ خان

اراضی کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے بعد عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان کی اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ میں لیہ کی 5200 کنال زرعی اراضی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اپنے شوہر احد خان کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے اراضی کیس کی سماعت 18 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تنہائی فوری ختم کی جائے اور انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر کے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان قید تنہائی میں ہیں، جیل گارڈز انہیں سلام تک کا جواب نہیں دیتے، سلمان اکرم راجہ
انہوں نے کہا کہ خاندان سرکاری طبی رپورٹس سے مطمئن نہیں ہے اور عمران خان نے سلمان صفدر کے ذریعے علاج نہ ہونے کا پیغام بھیجا ہے۔
عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی سے متعلق بھی تشویش ہے، جس پر فوری توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ان کی پارٹی قیادت کو تمام ضروری ہدایات دی جا چکی ہیں اور ان کے سابقہ پیغامات و ٹویٹس میں عوام کے لیے واضح رہنمائی موجود ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








