فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد سے اہلخانہ کا تمام رشتے ختم کرنے کا اعلان

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عثمان کی والدہ نے اپنے بیٹے اور اس کی سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے ان کے اپنے اہلخانہ کی جانب سے کھلے عام نفرت اور لاتعلقی کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں دہشت گرد عثمان کی والدہ نے تربت پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عثمان اپنی مرضی سے اپنے گھر اور خاندان سے علیحدہ ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد کا دورہ پاکستان
والدہ نے بتایا کہ عثمان نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا، ان کے شوہر اور عثمان کے بہن بھائیوں کا اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان اپنے تمام ذاتی فیصلوں اور سرگرمیوں کا خود ذمہ دار ہے جبکہ ان کے خاندان کا اس کے کسی بھی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اس طرح کا اظہارِ لاتعلقی اس بات کا ثبوت ہے کہ عام عوام ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












