پاک فوج کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 32 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ دشمن کی پراکسیز سے تعلق رکھنے والے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان کے مطابق 28 اور 29 جولائی 2026 کی درمیانی شب خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہدف بنا کر کارروائیاں کی گئیں، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے مختلف ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر 24 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 خارجی ہلاک
اسی دوران بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کی گئی ایک اور کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ہتھیار، بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کر کے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
قومی نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے یہ مہم مکمل قوت سے جاری رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








