جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

30 جولائی, 2026 13:18

اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں پیش رفت بالخصوص فلسطین کی ابتر ہوتی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے مغربی کنارے میں آثارِ قدیمہ کی حفاظت کی آڑ میں فلسطینی ثقافتی شناخت کو مٹانا شروع کردیا

دونوں رہنماؤں نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں، مقبوضہ مشرقی یروشلم میں المسجد الاقصیٰ کی متواتر حرمت پامالی اور وہاں ابتر ہوتی انسانی صورتحال پر انتہائی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی سفارتی سطح پر مدد اور باہمی رابطہ کاری کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کا ایک اجلاس بلانے کی اردن کی تجویز پر بھی تفصیلی غور کیا۔ دونوں ممالک نے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔