جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

سندھ حکومت کا صوبے میں جدید ڈیٹا سینٹر بنانے کا فیصلہ

30 جولائی, 2026 15:39

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کو ڈیجیٹل ای گورننس پر لانے کے لیے جدید ترین صوبائی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ حکومت اور این ٹی سی کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن، کلاؤڈ سروسز، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل گورننس پر قریبی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے این ٹی سی حکام نے بتایا کہ ان کے پاس سندھ میں ایک ہزار کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک موجود ہے، جو سیف سٹی اور مواصلاتی ڈھانچے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست کو منعقد ہوگا، 8 شہروں میں مراکز قائم

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں جدید ترین صوبائی ڈیٹا سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا، جو ای گورننس کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈیٹا قومی اثاثہ ہے اور اس کا تحفظ مؤثر حکمرانی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس ڈیٹا سینٹر کے قائم ہونے سے نہ صرف سرکاری دفاتر میں رابطہ کاری بہتر ہوگی بلکہ دیہی اور دور دراز علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ پہنچا کر صحت، تعلیم اور آن لائن سروسز فراہم کی جائیں گی، جبکہ یہ ڈیٹا سینٹر سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔