سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست کو منعقد ہوگا، 8 شہروں میں مراکز قائم

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔ سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ہونے والے اس امتحان کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
سندھ بھر کے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان 16 اگست کو پورے صوبے میں ایک ساتھ منعقد ہوگا۔
امتحان کی شفافیت اور بہترین انتظام کو یقینی بنانے کے لیے اس بار یہ ذمہ داری سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کو سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، 4 صوبے سنبھلتے نہیں 12 کی بات کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ
انتظامیہ کی جانب سے سندھ کے 8 بڑے شہروں جن میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں، میں جدید اور امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز این ای ڈی یونیورسٹی میں مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد کے تمام امیدواروں کے لیے پبلک اسکول لطیف آباد کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔
ایم ڈی کیٹ کا مجموعی دورانیہ 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا اور تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنے اپنے امتحانی مراکز پر پہنچیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت پر امتحان مکمل ہونے سے پہلے کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی قواعد و ضوابط پر سخت اور مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









