جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

تربت سے اغوا کیے گئے 6 غیر مقامی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

30 جولائی, 2026 15:33

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں چند روز قبل اغوا کیے گئے 6 غیر مقامی مزدوروں کو دہشت گردوں نے بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے کلاتک سے 27 جولائی کو مسلح افراد نے 7 غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کیا تھا۔

دہشت گردوں نے موقع پر ہی ایک مزدور جاوید کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا اور 6 مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 32 دہشت گرد جہنم واصل

اب پولیس حکام اور صوبائی محکمۂ داخلہ کے نمائندے بابر یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ ان تمام 6 مغوی مزدوروں کو بھی بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے اور ان کی لاشیں ناصر آباد کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے تمام شہدا کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا ہے۔ شہید ہونے والے مزدوروں میں ارشد، تیمور، پرویز، محمد وزیر، امجد اور یحییٰ شامل ہیں۔

ان مزدوروں میں سے 4 افراد کا تعلق پنجاب سے اور 2 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر کے علاقے کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہے تھے۔ چند روز قبل ہی ماشکیل کے علاقے میں بھی 5 غیر مقامی مزدوروں کو اسی طرح شہید کیا گیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔