جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات کالعدم، اپیلیں منظور

31 جولائی, 2026 14:20

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار کے تمام اعتراضات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

چیف جسٹس نے چیمبر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ وکالت نامے فوری طور پر جمع کرائیں۔ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق اپیل پر نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی اس درخواست کو عظمیٰ خان کے کیس کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ مزید برآں چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان دونوں کی درخواستوں کو عدالت میں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔