پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لندن سے پنجاب میں پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری مکمل کر لی

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لندن ہائی کمیشن کے ذریعے پنجاب میں پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری مکمل کر لی ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پلرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہت بڑا اور تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پلرا اکرام الحق کے مطابق لندن میں قائم پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے پنجاب میں پہلی مکمل ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔
ڈی جی پلرا اکرام الحق نے بتایا کہ اس ڈیجیٹل پروسیس کے تحت زمین فروخت کرنے والے شخص کا مکمل بیان لندن میں قائم محفوظ ڈیجیٹل لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نئی نشستوں کی منظوری
اس سسٹم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب پاکستان آئے بغیر ہی اپنی اراضی کی خرید و فروخت، رجسٹری اور انتقال کے مراحل طے کر سکتے ہیں، جس سے یہ عمل انتہائی آسان اور شفاف ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ جدید ترین سہولت صرف برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے دستیاب کروائی گئی ہے۔
تاہم آئندہ 30 دنوں کے اندر اس سسٹمز کا دائرہ کار بڑھا کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تک بھی بڑھا دیا جائے گا تا کہ تارکین وطن کو عالمی معیار کی سہولیات مل سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










