پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نئی نشستوں کی منظوری

پی ایم ڈی سی نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نئی نشستوں کی منظوری دے دی، جس سے سرکاری داخلوں کی تعداد 4 ہزار ہو جائے گی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نئی نشستوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد سرکاری کالجز میں داخلوں کی مجموعی تعداد تقریباً 4 ہزار ہو جائے گی۔
اس اقدام کو نجی میڈیکل کالجز کی مہنگی فیسوں کا سامنا کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کرلیا
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق اس فیصلے سے طلبہ کو سرکاری شعبے میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے مزید اور بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
سرکاری کالجز میں نشستوں کا اضافہ تقریباً 5 نجی میڈیکل کالجز کی گنجائش کے برابر ہے، جس کے باعث نجی کالجز کی اجارہ داری کو بڑا دھچکا لگے گا اور ان پر طلبہ کا انحصار نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔
سرکاری شعبے میں میڈیکل تعلیم کے اس فروغ سے لاکھوں روپے فیس وصول کرنے والے نجی اداروں پر دباؤ بڑھے گا۔
زیادہ سرکاری نشستیں میڈیکل کی تعلیم کو قابلِ رسائی بنائیں گی اور میرٹ پر آنے والے طلبہ کو کم اخراجات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










