بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

حکومت کا صدر مملکت کے ججز تقرری سمری پر دستخط نہ کرنے پر آئینی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ

05 اگست, 2026 15:37

صدر مملکت کی جانب سے ججز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے پر وفاقی حکومت نے آئینی راستے کے تحت آئین کے آرٹیکل 48 اور 75 کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ججز کی تقرری پر صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان قانونی معاملے پر وفاقی حکومت نے آئین کے مطابق عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 48 اور آرٹیکل 75 کے تحت ججز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں فائرنگ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں اور اگر کوئی سمری بھیجی جاتی ہے تو صدر کو 15 دن میں اس پر تحریری اعتراض کر کے واپس بھجوانا ہوتا ہے۔

صدر مملکت نے ابھی تک جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر کوئی تحریری اعتراض وزیر اعظم کو نہیں بھجوایا ہے اور یہ 15 دن کا وقت اسی ہفتے پورا ہو جائے گا۔

آئینی طریقہ کار کے مطابق اعتراض ملنے پر وزیر اعظم نئی سمری بھیجیں گے اور اگر صدر نے 10 دن میں دستخط نہ کیے تو وہ ازخود منظور تصور ہوگی۔

تاہم اگر 15 دن میں کوئی اعتراض موصول ہی نہیں ہوتا تو بھی سمری کو منظور تصور کیا جائے گا اور وفاقی حکومت خود ججز کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔