ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ تبدیل، پی ایم اینڈ ڈی سی نے نیا شیڈول جاری کر دیا

امیدواروں کو تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی غرض سے پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ 16 اگست سے بدل کر 20 ستمبر 2026 کر دی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کے مطابق اب یہ امتحان پہلے سے طے شدہ تاریخ 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے امتحان میں حصہ لینے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کو تیاری کے لیے اضافی وقت مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست کو منعقد ہوگا، 8 شہروں میں مراکز قائم
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا مقصد امیدواروں کو بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا اور امتحان کے عمل کو زیادہ شفاف، محفوظ اور منظم بنانا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں میں ایک ساتھ شفاف طریقے سے ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
کونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تاریخ کی تبدیلی کے علاوہ امتحان کی دیگر تمام شرائط، طریقہ کار اور انتظامی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔
ایم ڈی کیٹ کے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور مزید تازہ معلومات کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی کی ویب سائٹ کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








