بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، زیارت، ہرنائی اور سوراب میں 9 سے زائد دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے زیارت، ہرنائی اور سوراب کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں بڑی کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب کے اضلاع میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ان آپریشنز کے دوران 9 سے زائد خطرناک دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کو زیارت اور ہرنائی کے درمیانی دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں شہریوں کو 5 سے 20 لاکھ تک کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز
فورسز نے فوری پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو چاروں طرف سے شدید گھیرے میں لیا اور موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز نے ان کے اہم ٹھکانے کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
دوسری جانب ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب آپریشن کیا۔ فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان انتہائی مؤثر ناکہ بندی قائم کر کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ اس کارروائی کے دوران مزید ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ایمونیشن، ميگزين، دستی بم، واکی ٹاکی سیٹس، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مکمل امن کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










