منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

میر رضا قتل کیس : پولیس 21 دن بعد بھی پیش رفت میں ناکام

18 اگست, 2026 15:34

کراچی کا ہائی پروفائل میر رضا قتل کیس 21 دن گزرنے کے باوجود حل نہ ہو سکا اور تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

کراچی کا انتہائی ہائی پروفائل میر رضا قتل کیس 21 دن گزر جانے کے باوجود حل نہیں ہو سکا ہے اور پولیس اس معاملے میں کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

کیس کی اہم نوعیت کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی نئی تفتیشی ٹیم بھی کیس کی الجھنوں کو سلجھانے میں ناکام رہی ہے۔ مقتول کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے باوجود بھی پولیس تاحال قتل کی بنیادی وجوہات کا تعین نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کی فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقیں

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پولیس کو صرف مقتول کی اسمارٹ واچ اور موبائل فون کے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ کچھ سراغ مل سکے۔

تفتیشی ٹیم اب تک اس بات کا بھی سراغ نہیں لگا سکی کہ واقعے کے روز میر رضا کو فون کر کے کس نے بلایا تھا اور وہ آخر گلستان جوہر کے علاقے میں کیوں گیا تھا۔

اس کے علاوہ پولیس کے مطابق میر رضا کو جو گولی لگی، اس کا اسلحہ بھی ابھی تک برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جانے والا ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار بھی اب تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے، جس کی وجہ سے تفتیش مکمل طور پر تعطل کا شکار ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔