آزاد کشمیر کے عوام کا یوم آزادی پر والہانہ محبت کا اظہار، پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں

آزاد کشمیر میں یوم آزادی پر سڑکوں پر نکل کر ریلیوں کے ذریعے شہریوں نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی سازشوں کو رد کر دیا ہے۔
یوم آزادی پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے ہر شہر اور گلیوں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر ریلیاں نکالیں۔
ان ریلیوں میں شریک شہریوں نے پاکستان سے اپنی مضبوط وابستگی کا اظہار کیا اور ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر سے آسام تک بھارتی یومِ آزادی کا بائیکاٹ، کئی علاقوں میں احتجاج اور ہڑتال
آزاد کشمیر کے محب وطن شہریوں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، ہم ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر مظہر سعید شاہ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت گمراہ کن ویڈیوز کے ذریعے خوشیاں منانا اور سازشیں کرنا بند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح بنیان مرصوص میں بھارتی غرور کو خاک میں ملایا تھا، اسی طرح ان کی یہ خوشیاں بھی خاک میں ملائیں گے کیونکہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کسی ایک دن کا نہیں بلکہ نسل در نسل قائم محبت کا رشتہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










