پاکستان کی شام کے ایئر بیس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ نے شام کے ایئر بیس پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے محاسبے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان نے شام کے علاقے ادلب میں واقع ابو الظہور ایئر بیس پر اسرائیلی قابض افواج کے بلا اشتعال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا شام پر اسرائیلی حملے پر شدید ناراضگی کا اظہار
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے اس اشتعال انگیز کارروائی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، جو علاقائی امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پاکستان نے شام کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور امن و خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی ان کارروائیوں پر اسے جواب دہ بنائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










