بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

امریکہ کا شام پر اسرائیلی حملے پر شدید ناراضگی کا اظہار

19 اگست, 2026 10:10

امریکہ نے شام کے ایئر بیس پر اسرائیل کی بمباری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

امریکہ نے شام میں قائم ابو الظہور فوجی ایئر بیس پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں پر شدید ناراضگی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ میں متعین امریکی سفیر اور شام کے لیے خصوص نمائندے ٹام باراک نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ان اسرائیلی حملوں پر انتہائی تحفظات ہیں کیونکہ اس قسم کے اقدامات سے خطے میں غیر ضروری کشیدگی پھیلے گی اور امن کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے شام پر حملوں کا جواز مسترد، ترکی اور اقوام متحدہ کی جارحیت کی مذمت

امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ شام کی عبوری حکومت کے صدر احمد الشرع کا رویہ مثبت ہے اور انہوں نے بارہا اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ خطے میں سفارتی حل کے لیے بات چیت کی میزبانی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کے شمال مغربی ایئر بیس پر 8 فضائی حملے کیے گئے تھے، جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد وہاں ترکش فوجیوں کی تعیناتی کو روکنا تھا۔

تاہم، ان حملوں کی سعودی عرب، قطر اور مصر نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ شام کی وزارت خارجہ نے اسے بلاجواز حملہ قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔