کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی قید سے بازیاب 8 پولیس اہلکاروں نے اہم انکشاف کردیئے

راولاکوٹ کے قریب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی قید سے بازیاب 8 پولیس اہلکاروں نے پرتشدد واقعے کی تفصیلات بتا دیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوران ہائی وے پولیس کے 8 اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ راولاکوٹ کے قریب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح عناصر نے انہیں یرغمال بنا لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان تمام 8 اہلکاروں کو یرغمالیوں کی گرفت سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے عوام کا یوم آزادی پر والہانہ محبت کا اظہار، پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں
بازیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ واپسی کے دوران مسلح جتھوں نے انہیں گھیرا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کے پاس جدید ہتھیار اور دستی بم موجود تھے اور ان سے زبردستی پاکستان اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگوانے کی کوشش کی گئی۔
اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ مسلح عناصر دھرنوں میں خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر اپنے کارندوں کو چھپاتے ہیں اور ان کا اصل ایجنڈا عوامی فلاح نہیں بلکہ تشدد اور ریاست مخالفت پر مبنی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










