پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلی سوران میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک انتہائی کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
اس آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے کئی ساتھی شدید زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر علاقے میں دہشت گردی کی ایک بہت بڑی اور خوفناک کارروائی انجام دینے کے لیے جا رہے تھے لیکن ان کی نقل و حرکت کو پہلے ہی روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، زیارت، ہرنائی اور سوراب میں 9 سے زائد دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا اور انہیں ٹھکانے لگایا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ان کی 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، اراکین کو دھماکے سے اڑانے کے لیے تیار کردہ آئی ای ڈی آلات اور ایک کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں مکمل طور پر ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کی مکمل سرکوبی اور امن کے قیام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










