جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

20 اگست, 2026 15:28

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری حکومتی ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے ڈیزل کی قیمت میں کمی ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ مشکل ترین معاشی حالات میں بھی عوام کو سہولت دینا موجودہ حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والی نازک صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی برائے راست مرتب ہوتے ہیں کیونکہ خطے کے کئی ممالک میں اس وقت ریفائنریز اور گیس پلانٹس بند پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کی بدولت آنے والے دنوں میں ملکی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی پر وزارت توانائی کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپوزیشن کو ایک بار پھر باضابطہ طور پر مذاکرات کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن اراکین کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہے اور ملک کو درپیش جو بھی مسائل ہیں انہیں صرف اور صرف با مقصد بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اس لیے اپوزیشن کو بھی مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوششیں کرتی رہے گی تاکہ غریب طبقے پر معاشی دباؤ کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔