جنگ بندی کے بعد بھی ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، عاصم افتخار

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک اجلاس میں بتایا کہ جنگ بندی کے باوجود ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے فلسطین میں جاری مظالم پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی آبادکاری بدستور جاری ہے اور جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار 200 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 45 امریکی سینیٹرز کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں تشدد فوری روکنے کا مطالبہ
پاکستانی مستقل مندوب نے سوال اٹھایا کہ اگر جنگ بندی برقرار ہے تو فلسطینیوں پر حملے مسلسل کیسے جاری ہیں؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غیر قانونی آبادکاری، آبادکاروں کا پرتشدد رویہ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا فوری خاتمہ بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ سلامتی کونسل کے تمام ارکان مقبوضہ علاقوں کے غیر قانونی الحاق کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جنگی جرائم اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر احتساب اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور تمام جائز حقوق کے ساتھ ہمیشہ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










